آخری عشرہ میں بھی چینی کیلئے قطاریں،ذخیرہ اندوزوں سے ہزاروں تھیلے بر آمد

ملتان‘ کوٹ چھٹہ‘ تونسہ شریف‘ مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت‘ خبر نگار) آخری عشرہ میں بھی چینی کے حصول کیلئے لمبی قطاریں‘ ذخیرہ اندوزوں سے بھاری تعداد میں چینی کے تھیلے برآمد ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے بستی ملوک میں چینی کے گودام پرچھاپہ مارکر 1370 بوری چینی برآمد کر لی ہے۔ذخیرہ کی گئی چینی قبضے میں لے لی گئی ہے اور گودام سیل کر دیا گیا ہے جبکہ گودام مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود کی قیادت میں نادرن بائی پاس فیض عام نرسری کے قریب گودام پرچھاپہ مار کر 500 بوری چینی برآمد کر لی۔مارکیٹ کمیٹی کے پاس چینی کے گودام کا اندراج نہیں کرایا گیا تھا۔گودام سیل کرکے ذخیرہ کی گئی چینی قبضے میں لے گئی اور گودام مالک کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔کوٹ چھٹہ سے نامہ نگار کے مطابق سستا بازار کوٹ چھٹہ میں حکومت کی طرف سے سہولیات کا فقدان ہے چینی کے لئے لمبی لمبی قطاریں اور ہجوم۔ محمد عارف منیر احمد نے بتایا کے شناختی کارڈ دکھانے پر دو کلو چینی ملتی ہے وقت بہت زیادہ ہو جاتا ہے ہجوم اور رش کی وجہ سے ایک اسٹال کے بجائے 2۔3 سٹال لگائے جائیں ۔تونسہ شریف سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق  سپیشل برانچ کی نشاندھی پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ مس رابعہ سیال  سرکل آفیسر سپیشل برانچ وقاص اختر,   فوڈ انسپکٹر سعادت نواز کا انٹیلیجنس بیورو کی ٹیم کے ہمراہ  چینی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف مکول ، اڈہ کریم والے پر کارروائی۔12,000 گندم 4500 چینی کے تھیلے برآمد۔ گودام سیل۔  95000 / روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے۔مظفرگڑھ سے خبرنگار کے مطابق مظفرگڑھ ڈی او راشدہ بتول نے سپیشل برانچ کے ہمراہ قصبہ دوآبہ موڑ میں چھاپہ مار کر محمد کامران ولد ارشاد حسین قوم بھٹی کے قبضہ سے 55 بوریاں چینی برآمد کرتے ہوئے ان پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...