معمر افراد، خواتین کو لفٹ دیکر لوٹنے،دیگر وارداتوں میں ملوث21ملزمان گرفتار

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں معمر افراد  اور خواتین کو گاڑی میں لفٹ دیکر نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء لٹنے کی وارداتوں میں سرگرم دو گینگ گرفتار کرلئے ایک تین رکنی گینگ عورتوں پر مشتمل ہے، گرفتارتین رکنی عورتوں سلمیٰ بی بی ،بشریٰ اورشمیم بی بی کے قبضہ سے طلائی زیورات اور وارداتوں میں زیر استعمال گاڑی برآمد کرلی، یہ عورتیں بس سٹینڈسے بزرگ شہریوںاورخواتین کولفٹ دیکر راستے میں طلائی زیورات ،نقدی وغیرہ چھین لیتی تھیںایک اور کا رروائی کے دوران پولیس ٹیم نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان یا سر خا ن ، سلیمان ،سلیمان ولد مہر ، جما ل سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے تین پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے ۔دوسری طرف تھا نہ گو لڑ ہ ، ما ر گلہ اور انڈ سٹر یل ایر یاکی پولیس ٹیموںنے گن پوائنٹ پر نقدی ، مو با ئل فون، مو ٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے13 ملزمان گرفتار کرلئے ،تھانہ گولڑہ اور مارگلہ کی ٹیمو ں نے تین ملزمان شاکر علی،عثمان خان اور آریان کے قبضہ سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان معاذ عباسی،معیز عباسی سے چھینے گئے دو موٹرسائیکل، نقدی ، تین موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمو نیشن برآمد کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...