آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض/ اسلام آباد (ممتاز احمد بڈانی+ امیر محمد خان+خبرنگار) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ ریاض سے ممتازاحمد بڈانی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دوررے پر ریاض پہنچے تو اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سمیت سفیر پاکستان جنرل (ر) بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی بریگیڈئیر ہارون راجہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سمیت ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی بھی شامل تھے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضۂ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن