جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سبھی طبقات کو سنجیدگی سے احساس کرنا ہوگا اور اسی مقصد کے لئے عوام احتیاطی تدابیر کو اپنا شعار بنائیں اور اس وبا سے بچاؤ کے لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دیں، اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ہر قیمت پر یقینی بنانا ہوگا ،اسی طرح "کرونا ایک وبا ہے احتیاط جس کی شفاء ہے"جیسے سلوگن کو عام کرنے اور لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طر ف سے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے میدان عمل میں آنا کرونا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہورہا ہے۔