جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان طویل عرصہ سے ملک دشمن قوتوں کی سرگرمیاںکی زد میں ہے پاکستانی قوم کے صبر کی ایک طویل تاریخ ہے پاکستان کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے ہاتھوں میں ہے جس کی قابلیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کاسارا زمانہ معترف ہے ، ہماری جری و بہادر فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے پیش کررہی ہے۔