مانچسٹر (این این آئی)متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم ہوگئے۔اولڈٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہر مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے کلب کے مالکان کیخلاف شدید احتجاج کیا۔اس دوران سیکڑوں مشتعل افراد فٹبال گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل میں سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث مانچسٹریونائیٹڈ اور لیورپول کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا۔