محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 8سینئر اساتذہ کو گریڈ 18میں ترقی دیدی

ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گریڈ 17سے 18 میں ترقی پانے والے سینئر ہیڈ ماسٹروں اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے ناموں کا اعلان کردیا جاری مراسلے کے مطابق 7اپریل کو ہونے والے ڈی پی سی کے مطابق 8سینئر اساتذہ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی اور ان کوموجودہ جگہ پر ہی ایڈجسٹ کردیا گیا ان میں عبدالوحید، محمد افضل فردوس ، حافظ نیاز احمد، سمیع اللہ ، شاہد اشرف ، سلیم مسیخ اور محمد نعیم شامل ہیں 

ای پیپر دی نیشن