ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو غازی سب ڈویڑن ڈی جی خان کی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرکے 120افراد کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان میں مقدمات درج کروادئیے گئے۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویڑن ڈی جی خان شیراز غفور کی سربراہی میں ایس ڈی او غازی سب ڈویڑن شہبازاحمد، لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد یونس جاوید، لائن مین Iملک اطہر حسین، دبیر حسین، میٹرانسپکٹر ملک مشتاق احمد، لائن مینIIممتازاحمد، قمرالزمان، میٹرریڈرز ثناء اللہ اور محمد اسلم پر مشتمل ٹیموں نے چھا بری بالا،بستی گجوجی، چاہ چوہدری والہ، پل کوٹ ہیبت، چاہ بھونک والہ، برخوردار والہ، بستی ڈوم، چاہ کنڈے والہ، چاہ بھان والہ، چاہ سرم والہ، مٹاک والہ، باجھی والہ، ابٹریندوالہ، بزدارکالونی، راجپوت کالونی سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر بوگس میٹرز اور لوٹینشن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرکے بجلی تنصیبات اْتارکر قبضہ میں لے لیں