پی ٹی آئی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا: اسلم بلوچ 

May 05, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ  ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات کو نظرانداز کر کے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کئے، قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، پسماندہ علاقے ترقی کے دور میں پیچھے رہ گئے تھے، تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا ہے، پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،دو خاندانوں نے اربوںڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے جس سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا حکومت ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کررہی ہے ۔

مزیدخبریں