مدینہ منورہ میں داخلے کے لیے غیر مسلم کی اصطلاح حدود حرم میں تبدیل

مدینہ (اے پی پی)سعودی عرب کی حکومت نے مذہبی روا داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں داخلے کے راستوں پرغیر مسلموں اور مسلمانوں کے لیے مختص راستوں پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے لگائے گئے بورڈز پر اصطلاحات تبدیل کرنا شروع کی ہیں۔ اس ضمن میں پہلی تبدیلی غیر مسلم کی بجائے حدود حرم کی شکل میں سامنے آئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے کچھ فاصلے پر سڑکوں پر بڑے بڑے گائیڈ بورڈ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وہاں سے دو راستے الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ ایک حرم مدنی میں داخل ہوتا ہے جس پر صرف مسلمانوں کے لیے کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جب کہ دوسرا راستہ غیر مسلموں کے لیے مختص ہے۔

ای پیپر دی نیشن