واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی مہنگی ترین جنگ کے خاتمے کا آغاز ہو گیا۔ افغانستان میں جنگ کے اختتام کا پہلا روز تھا۔ امریکی اخبار میں قندھار ائیر فیلڈ کا منظر نامہ پیش کیا گیا۔ جنگی سازو سامان کی منتقلی اور فوجیوں کی واپسی جاری ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ کھربوں ڈالر افغان جنگ پر لگائے گئے، اب لگ رہا ہے جیسے اونے پونے کاٹھ کباڑ نکالا جا رہا ہو۔