پاک فوج،رینجرز،ضلعی انتظامیہ‘پولیس کامسلسل نویں دن فلیگ مارچ 

May 05, 2021

لاہور(نامہ نگار) پاک فوج،رینجرز،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے گزشتہ روز مسلسل نویں دن شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور آرمی و رینجرز حکام نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔لاہور پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوانوں اور گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کی قیادت میں فلیگ مارچ ٹاؤن ہال سے شروع ہو کر مال روڈ، جی پی او چوک، لکشمی چوک، حاجی کیمپ، بوہڑ والا چوک، جی ٹی روڈ، باغبانپورہ، شالیمار لنک روڈ، صدر، دھرم پورہ اور دیگر شاہراہوں، مارکیٹوں اور پبلک مقامات سے گذرا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کی طرف سے کرونا وباء سے بچاو کی حکومتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنانا، مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری اوقات کار اور کرونا ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لینا تھا۔مشترکہ ٹیموں ‘ مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری اوقات کار اور کرونا ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا گیا اور چھ بجے کے بعد بھی کھلی مارکیٹوں کو حکومتی احکامات کے مطابق بند کروا دیا۔آپریشن کے دوران ماسک نہ پہننے اور دیگر قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کاروباری اوقات کار، ماسک سمیت حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درامد کی پابندی کروانا تھا۔شہری کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، ماسک پہنیں،گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔

مزیدخبریں