مذاق سے منع کرنے پر14سالہ لڑکے کو سرمیں راڈ مار کر قتل کردیا

لاہور(نامہ نگار)شاد باغ کے علاقے میں اوباش فیکٹری ملازم نے مذاق کرنے سے منع کرنے پر14 سالہ لڑکے کو سر میں لوہے کا راڈ مار کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے سکیم نمبر 2  کا رہائشی 14 سالہ سلمان مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔گزشتہ روز فیکٹری میں موجود اظہر نامی اوباش نوجوان نے اس سے مذاق کیا، تو سلمان نے اسے مذاق کرنے سے منع کیا۔ اظہر نے طیش میں آکر سلمان کے سر پر لوہے کا راڈ ماراجس کے نتیجے میں سر سے خون کافوارہ ابل پڑا اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیاہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اورملزم اظہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن