ملتان(سپیشل رپورٹر ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار بوائی سے قبل کپاس کے بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگائیں تاکہ کاشتہ فصل آئندہ ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رہے۔ سفید مکھی کپاس کی پتہ مروڑ وائرس کے پھیلاؤ کا موجب بنتی ہے۔کپاس کی فصل کے آغاز پر ہی رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خدشہ ہوتا ہے کپاس کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کیلئے بیالوجیکل کنٹرول کے طریقوں کو فروغ دیا جائے۔