پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم ،نہروں کی بندش ،کسان پریشان 

میاں چنوں (نمائندہ نوائیوقت،خبر نگا ر)نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پندرہ ایل نہر اور سولہ ایل نہر کئی روز سے بندکاشتکاروں کا احتجاج کا اعلان،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے دیہی علاقوں کو سیراب کرنے والی دو اہم نہروں پندرہ ایل اور سولہ ایل کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی کاشتکاروں محمد یونس،حبیب اختر ،مرتضی علی ،محمد گلزار، منیر احمد ،سجاد علی  ودیگر کا  کا کہناہے کہ محکمہ انہار کی جانب سے پندرہ ایل اور سولہ ایل نہر وں کا پانی بند کر کے دوسرے علاقوں کو دیا جارہاہے اس وقت فصلوں کی بجائی جاری ہے اس اہم موقع پرنہروں کی بندش کی بنا پر فصلوں کی بجائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔صوبائی سیکرٹری آبپاشی، ایکسین محکمہء انہار نوٹس لیں ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جب ایس ڈی او محکمہ انہار سید عمران شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا تبادلہ ہوگیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن