وہاڑی ( خبر نگار)شہر اور گردونواح میں ناجائز منافع خور مافیا نے جانوروں کو کھلانے والے ونڈے کی قیمتوں میں کئی سو روپے اضافہ کردیا جس کے باعث مویشی پالنے والے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مویشی پال رانا مجاہد،شاہد، عظیم، شہزاد ، محبوب، حامد، عمران ،شاہزیب و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کہ شہر کے دوکانداروں نے بلاوجہ ہی ونڈے کے ریٹ بڑھا دئیے ہیں جبکہ نہ تو مکئی کا ریٹ بڑھا ہے اور نہ کسی کمپنی نے ریٹ بڑھایا ہے مویشی پال حضرات نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔