انتظامیہ تاجروںکو تحفظ فراہم کرے:خواجہ سلیمان صدیقی

ملتان(  نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور مرکزی نائب صدر ملک عامراعوان نے کہا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ فائدہ پولیس،میٹروپولیٹن انتظامیہ اور ڈاکوؤں کو ہورہا ہے ایک طرف پولیس لاک ڈاؤن کی آڑ میں چھوٹے تاجروں سے لوٹ مار میں مصروف ہے تو دوسری طرف میٹروپولیٹن انتظامیہ شام 6بجتے ہی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر لائٹس بند کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانا شجاع آباد روڈ کے مختلف مارکیٹس کے صدور ودیگر عہدیداران سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر شیخ شفیق، ملک محمد نعیم، اکمل بلوچ، ناصر چوہان، رضوان قریشی، ملک پرویز اعوان، سرفراز قادری، نے خواجہ سلیمان صدیقی  بھی موجود تھے۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ پرانا شجاع آباد روڈ سمیت دیگر چھوٹی بڑی شاہراؤں پر سرشام ہی ڈاکوؤں کے غول کے غول لوٹ مار میں مصروف ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے تاجر اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیںاسی لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے نوٹس لے ۔

ای پیپر دی نیشن