لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ن کہا ہے کہ انہیں ٹینس کھیلنے پر مختلف وجوہات کی بنا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے بہت سے کام تھے جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ روایات کے خلاف ہیں، مجھے روز یہ سننے کو ملتا تھا کہ اس سے شادی کون کرے گا؟ یہ شورٹس پہن کر کھیلے گی یہ تو لڑکوں کے کام ہیں۔ یہ وہ باتیں تھیں جو اپنے کرئیر کے آغاز میں سننا پڑیں۔ والدین سے یہ سوال ہونے لگے کہ کیا واقعی یہ ومبلڈن کھیلنے جارہی ہے ؟ہم گائے کے گوبر سے بنے ہوئے کورٹس پرکھیلتے تھے تو ہمیں سننا پڑتا تھا کہ گند پر کھیلتے ہو، ہمیں ٹیٹنس انجیکشنز بھی لگتے تھے اور ہم پریکٹس کرتے رہتے تھے کیونکہ ہمارے پاس صرف یہی ایک راستہ تھا۔ کوشش کی کہ میںان رکاوٹوں کو توڑوں تاکہ خواتین کھیلوں کے میدان میں اپنے کیرئیر کا انتخاب کرسکیں۔