ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے عرب امارات منتقل ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بھارت میں کرونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ 57غیر ملکی کرکٹرز‘کوچنگ سٹاف اور کمنٹیٹرز بھارت میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔چیئرمین آپی ایل برجیش پٹیل نے کہا ہے کہ لیگ دوبارہ کب شروع ہو گی کہنا قبل از وقت ہے ۔ کسی دوسری ونڈو کو تلاش کررہے ہیں‘شیڈول کیاہوگا کچھ نہیں کہ سکتے ۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد بھارت میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ میگا ایونٹ رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ متحدہ عرب امارات ملتوی کیا جاسکتاہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں شریک کرکٹرز شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بی سی بی حکام نے کہا ہے کہ ابھی کوئی علم نہیں کہ آئی پی ایل دوبارہ شروع ہو گی یا نہیں ۔کوشش کر رہے ہیں کہ دونوؑں کھلاڑیوں کو جلد سے جلد وطن واپس لائیں تاہم کو ئی تاریخ نہیں بتا سکتے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کر رہے ہیں ۔ دونوں سے رابطے میں ہیں ۔دونوں کرونا ایس او پیز کی پابندی لازمی کرنا ہو گی ۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کھیلنی ہے اور ٹریننگ کیمپ سے قبل گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ آئی پی ایل ملتوی ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز ‘ کمنٹیٹرز اور کوچنگ سٹاف مشکل میں پھنس گئے۔پیٹ کمنز ‘سٹیون سمتھ ‘گلین میکس ویل ‘رکی پونٹنگ ‘سائمن کیٹچ سمیت چالیس کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف نے بھارت نے مالدیپ کی راہ لے لی ہے ۔ مائیکل سلیٹر پہلے ہی وہاں پہنچ چکے ہیں ۔ آسٹریلیا نے بھارت سے واپس آنے والوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا وطن واپس جانا ممکن نہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں اور کھلاڑیوں کی رہائش اور دیگر انتظامات کیلئے کہا گیا ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میںشریک کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام نہیں کررہے ہیں ۔ کھلاڑیوں نے بورڈ سے رابطہ کیا ہے تاہم نہیں کرونا پرٹوکولز کے مطابق ہی لایاجائے گا۔ ترجمان انگلش بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں ‘ان کی خیریت سے واپسی کیلئے پر امید ہیں ۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں اور سٹاف کے کرونا ٹیسٹ ہونگے اور دس دن کا قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...