اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے نے پاک ایران سرحد کے قریب سیلابی ریلے سے متاثرہ 1300 فٹ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے، یہ ریلوے ٹریک پیر کو ایران سے سرحدی علاقے تفتان میں داخل ہونے والے ایک بڑے سیلابی ریلے کے سبب 14 مقامات پر جزوی طور پر بہہ گئی تھی , محکمہ ریلوے کے افسران نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ تفتان اور اس کے نواح میں واقع متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کرکے بحالی کا کام شروع کردیا جو جلد ہی مکمل ہوجائے گا تاہم اس میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں اس دوران پاک ایران مال بردار ریل سروس معطل رہے گی۔