دمشق(اے پی پی) شام کی آئینی عدالت نے آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے موجودہ صدر بشار الاسد کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دو اور امیدواروں کی بھی منظوری دی جن کے نام عبداللہ سالوم عبداللہ اور محمود احمد مارائی ہیں۔ مبصرین کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بشار الاسد یہ الیکشن باآسانی جیت جائیں گے۔ بشارالاسد 2000 سے صدارت کے عہدے پر فائض ہیں اور اب اپنی چوتھی مدت کے خواہاں ہیں۔ شام میں 26 مئی کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔