ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)سابق چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار ورکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطائ الرحمن، ضلعی صدر مسلم لیگ ن، وائرس چییرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیائ الرحمن، چوہدری محمد صدیق، حافظ خلیل الرحمٰن کے والد بزرگ سماجی شخصیت سابق مرکزی صدر انجمن تاجران جہانیاں الحاج نذیر احمد گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ بائی پاس جنازہ گاہ جہانیاں میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں جنوبی پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سیاسی سماجی عوامی شخصیات تاجران وکلائ صحافیوں، کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی وفات پر قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چوہدری افتخار نذیر کو ٹیلی فون کرتے ہوئے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی، جبکہ دیگر اہم سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر چوہدری افتخار نذیر، حاجی عطاء الرحمن چوہدری ضیائ الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا