ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم 

ملتان (سپیشل رپورٹر)سائلین اور وکلاء کی سہولت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاؤنٹر پر دوسرے اضلاع کے ضمانتی مچلکوں کی بھی تصدیق ہو سکے گی، کاؤنٹر پر نادرا اور اے ڈی ایل آر کے نمائندے سائلین کو سہولت فراہم کریں گے، پرفارما رسپانڈنٹس کے لئے 500 روپے کا اسٹامپ پیپر بھی نہیں لگانا پڑے گا، وکلاء  اور سائلین کی سہولت کے لئے ہائیکورٹ میں پنجاب بینک کی برانچ ہفتہ کے روز بھی کھلی رہے گی،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میں وفد نے سینئر جج لاہور ہائیکورٹ باقر علی نجفی کو مسائل سے آگاہ کیا تھا۔  ہائیکورٹ بار ملتان کی نشاندہی پر ، سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے پہلا اور واحد سہولت سنٹر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن