ونی کیس، سرپنچ سمیت 2 گرفتار،دولہا اورنکاح خواں نامزد

May 05, 2021

علی پور، علی والی، مظفر گڑھ(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)علی پور میں بھائی کے جرم کی سزا 2 کم سن بہنوں کو دیدی گئی،پنچائیت نے 8 سے 10 سال کی عمر کی دو بہنوں کو ونی کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیاعلی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں پنچائیت نے 2 کم سن بچیوں کو ونی کردیا.پولیس کیمطابق دو روز قبل پنچایتی حکم پر ونی کی جانے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں.پولیس کیمطابق دونوں بچیوں کے بھائی فیاض کے مبینہ طور پر علاقے کی ایک خاتون سے تعلقات تھے.معاملے پر علاقے میں نازک حسین نامی سرپنج کی سربراہی میں پنچائیت منعقد ہوئی،،پولیس کیمطابق پنچائیت نے فیاض کا نکاح اسی خاتون سے کروادیا.پولیس کیمطابق پنچائیت کے حکم پر فیاض کی کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے بھی کردیا گیا،پنچایتی حکم پر 9 مئی کو دونوں کم سن بہنوں کی رخصتی طے تھی.پولیس نے تھانہ کندائی میں دونوں دولہوں،سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،،پولیس کیمطابق سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں 2 بچیوں کو ونی کئے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلی پنجاب نے واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچیوں کو ونی کرنے کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مزیدخبریں