وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

May 05, 2021 | 22:36

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

مزیدخبریں