عید کے موقع پر بھی ملک بھر میں مہنگائی عروج پر رہی، قیمتوں میں زبردست اضافہ

May 05, 2022 | 14:34

ویب ڈیسک

گوشت ،مرغی سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا

رمضان المبارک کی طرح عید کے موقع پر بھی پشاورسمیت صوبے بھر میں مہنگائی عروج پر رہی ۔گوشت ،مرغی سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منافع خور رمضان کے بعد عید الفطر کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کئے رکھا ۔عید کے موقع پر پشاور میں چکن کی قلت پیدا ہو گئی اور قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا ۔فی کلو چکن عید سے قبل 300جبکہ عید کے موقع پر 350سے400روپے تک بھی فروخت کیاگیا ۔اسی طرح گائے کا گوشت پشاورکے شہری علاقوں میں 800روپے کلو جبکہ مضافاتی علاقوں میں 900روپے کلو میں فروخت کیا جاتا رہا ۔اسی طرح پھلوں میں سیب 400روپے کلو تک جا پہنچا ۔خوبانی300اور امرود250روپے کلو میں فروخت کئے گئے تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ موثر کارروائی نہ کر سکی جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں