خواتین کے میک اپ اور مہندی لگانے کے بھی 2000روپے تک وصول کئے گئے
عید الفطر سے قبل پشاور میں حجاموں نے بھی استرے تیز کر دیئے اور لوگوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کئے جبکہ چاند رات پر بالوں کی کٹنگ کے 500روپے تک وصول کئے جاتے رہے ۔فینسی ہیئر کٹنگ کا ریٹ 1000روپے تک پہنچ گیا ۔عید الفطر سے قبل چاند رات پر پشاور میں حجاموں نے بھی خوب لوٹ مار کی اور من مانے ریٹ مقرر کر کے لوگوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتے رہے ۔بچوں کے بالوں کی کٹنگ کے بھی 300سے400روپے وصول کرتے رہے جبکہ فینسی ہیئر کٹنگ کے 1000روپے تک وصول کئے ۔اسی طر ح بیوٹی پارلرز پر بھی رش کے باعث ریٹ بڑھا دیئے گئے ۔خواتین کے میک اپ اور مہندی لگانے کے 1000سے2000روپے تک وصول کئے جاتے رہے ۔