برطانیہ نے روس پرپابندیاں بڑھادیں

برطانیہ نے روس پر پابندیاں بڑھا دی ہیں اورخدمات کی فراہمی کے تمام شعبوں کی برآمدات اور63 روسی افراد اور تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانوی وزیر خارجہLiz Truesنے ایک بیان میں کہا کہ پیوٹن حکومت کے ساتھ کاروبارکوئی اخلاقی دیوالیہ پن کا مظہر ہے اور کاروبار سے روس کو عسکری حوالے سے تقویت مل رہی ہے جو یوکرین کیلئے مشکلات کا باعث بن رہاہے۔ادھر آسٹریلیا کی حکومت نے110 روسی شہریوں کے خلاف بھی مخصوص اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن