وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکی صوبائی انتظامیہ کوقطر سے ہدایات مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے ,سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ,انتظامیہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے ,مجھے کسی شہر سے اس ضمن میں شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی, سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ آؤٹ آف باکس اقدامات اٹھائے مری،دیگر تاریخی و تفریحی مقامات اور شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔