ملتان:سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پشتون آباد میں آتشزدگی کے سانحے پر تشویش کا اظہار

May 05, 2022 | 20:35

ویب ڈیسک

ملتان,سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پشتون آباد میں آتشزدگی کے سانحے پر تشویش کا اظہار, مخدوم شاہ محمود قریشی نے پشتون آباد میں تاجروں کی املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائیں,متاثرین تاجروں کے نقصان کے ازالے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ مشکلات سے دوچار افغان عوام کی فوری امداد کے لئے عالمی برادری آگے بڑھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  عالمی برادری افغانستان کے آفت زدہ علاقوں کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزیدخبریں