خلیجی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، امارات ومتعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند18جون کودیکھا جاسکے گا۔ عیدالاضحی 28جون کو متوقع ہے۔خلیجی ماہرین فلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ علم فلکیات کے حساب سے 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل27جون اوربروز بدھ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 یا 29 جون کو منائے جائے گی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یکم ذی الحج 18 یا 19 جون کو ہونے کا امکان ہے۔