پاکستان کا سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے  والے 2 سو بھارتی ماہی گیر رہا کرنے کا فیصلہ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو 12مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ایدھی فاو¿نڈیشن ماہی گیروں کو بذریعہ سڑک لاہور تک پہنچائےگی جب کہ حکومت سندھ ہر بھارتی ماہی گیرکو 5 ہزار روپے،کھانے پینے کی اشیاء اور تحائف دےگی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن