اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت تحریک انصاف کے رہنما تقسیم ہو گئے اور متضاد بیانات سامنے آ گئے۔ فواد چودھری نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کی مذمت کر دی۔ بیان میں کہا کہ مودی کی محبت میں مبتلا حکمران مودی کو خوش کرنے کیلئے سرحد پار کرنے کو تیار ہیں۔ ان کے نزدیک کشمیریوں، مسلمانوں، اقلیتوں پر مظالم کی کوئی اہمیت نہیں، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کی حمایت کرتے کہا کہ بلاول بھٹو کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں، پاکستان ایس سی او کا رکن ہے۔ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی لازمی ہے۔ اس سے قبل تعلقات نہیں ہونے چاہئیں، یہ کام ویڈیو لنک پر ہو سکتا تھا، بلاول بھٹو بھارت جانے پر شرم کریں۔
پی ٹی آئی متضاد بیانات