اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ صبح ساڑھے 11 بجے سماعت کریگا۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے27 اپریل کی سماعت کاحکم نامہ بھی جاری کردیاہےحکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں دی، 14 مئی کوانتخابات کرانےکاحکم اپنی جگہ برقرارہے، عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضاکارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا ہے۔
ایک دن الیکشن کیس : آج سماعت مذکرات کی ہدایت نہیں دی ، 14 مئی کو انتخابات کا حکم برقرار : سپریم کورٹ
May 05, 2023