عدالت کو جواب آج جمع کرائیں گے‘ دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہیں: وزیرقانون 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی میں اختلاف الیکشن کی تاریخ پر ہوا۔ میثاق جمہوریت کے بعد اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کرنا شروع کی۔ پارلیمان نے حکومت کو پابند کیا ہے کہ ہم چار ججز کا فیصلہ مانتے ہیں۔ پارلیمان نے الیکشن کیلئے فنڈز کی سمری قبول نہیں کی۔ آج صبح حکومتی اتحاد کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گا۔ ہم نہیں چاہتے کہ نگران سیٹ اپ میں کوئی بڑا معاشی دھماکہ ہو۔ ہماری مجبوری ہے کہ پارلیمان تین دو کا فیصلہ نہیں مانتی ۔ تجویز دی تھی کہ بجٹ کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی ختم کریں۔ پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ فیلڈ میں ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلیاں 19 مئی سے پہلے ختم کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا حکم ہے ہم 14 مئی الیکشن پر کھڑے ہیں۔ وزیر قانون نے کہا ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن