انتخابات کیلئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن گزر چکی: سیکرٹری الیکشن کمشن 


اسلام آباد (نامہ نگار) سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن کافی گزر چکی ہے، فنڈز کی عدم فراہمی سے پرنٹنگ کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔ الیکشن ٹریننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کو ہر روز صبح شام چیلنجز کا سامنا ہے۔ انشاءاللہ الیکشن کوریج پر میڈیا کو رپورٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، آج کل ہم سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں۔ الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی کارروائی جیسے ہی ختم ہو گی پھر الیکشن کمشن کوئی فیصلہ کرے گا، فیصلہ سیاسی اتفاق رائے سے ہوگا۔ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔ اس وقت ہماری تیاری پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے تھی۔
سیکرٹری الیکشن کمشن 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...