عمران خان پر 100سے زائد مقدمات سیاسی انتقام ہے: عامر شریف 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماءعامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت پر بدمعاش مافیا مسلط ہے جو عدالتوں سے محاز آرائی کر کے اپنی من مرضی کے فیصلے لینا چاہتا ہے عمران خان پر 100سے زائد مقدمات سیاسی انتقام ہےں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے سڑکوں پر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر فیصل مان ،میاں ندیم ،آصف کمبوہ ،انجم اور دیگر بھی موجود تھے عامر شریف کمبوہ نے کہا کہ حکومت کا مذاکرات کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے مہنگائی بیروزگاری سے عوام سخت پریشان ہے۔

ای پیپر دی نیشن