قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور سے زخمی ملزم پولیس کو دھوکہ دے کر وہاں سے فرار ہو گےا۔ ملزم عامر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں علاج کے لیے پولیس کی زیر نگرانی داخل تھا ملزم واش روم میں گیا جبکہ نگران پولس ملازم جاوید اور آصف واش روم کے باہر موجود تھے کافی ٹائم گزرنے پر جب ملزم باہر نہیں آیا تو ملازمےن نے چےک کےا تو ملزم موقع پاکر واش روم کی کھڑکی کے راستے فرار ہوچکا تھا پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہے ملزم کو جلد اجلد گرفتار کرلیاجائےگا۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور سے زخمی ملزم پولیس کو دھوکہ دےکر فرار
May 05, 2023