نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) امیدوار ممبرصوبائی اسمبلی پی پی 135 ڈاکٹر محمدیوسف کاظمی نے سردار وقاص شریف خاںاور ذوالفقار کاظمی کے ہمراہ ایوان امیر میں پریس کانفرنس کرتے کہاکہ پی پی 135 سے آزاد حیثیت سے ہرصورت انتخابات میں حصہ لوں گا میں قطعی طور ممبر قومی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑوں گامیں ممبر صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑ رہا ہوں مخالفین جھوٹی من گھڑت بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ہمارا منشور واضح ہے ہمارے منشور اور دوسروں کے منشور میں واضح فرق ہے علاقہ سے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا خاتمہ میری اولین ترجیحات ہیں ہم نے تعلیم انصاف اور خوشحالی کا نعرہ بلندکیااگر ان تین چیزوں پرعمل ہوگیاتو حلقہ پی پی 135 مثالی حلقہ ہوگا ۔
پی پی 135 سے آزاد حیثیت سے ہرصورت الےکشن میں حصہ لوں گا :ڈاکٹر ےوسف کاظمی
May 05, 2023