جمبر ہیڈ بلوکی کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش‘ 3 افراد کےخلاف مقدمہ

May 05, 2023


جمبر (نامہ نگار) دریائے راوی پر واقع ہیڈ بلوکی کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش،قبضہ گروپ کے سرغنہ سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا گےا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ بلوکی کے سب انجینئرشہزاد عمر نے اےس ڈی او کینال ہیڈ بلوکی عدنان حیات کو اطلاع دی کہ کالا ولد شریف،عبدالستار اور صابر علی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کی ہے اور پختہ دیواریں بھی بنادی ہیں ،محکمہ انہار کا عملہ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے ملازمین کو دھمکیاں دیں جس پر ایس ڈی او کینال ہیڈ بلوکی نے ملزموں کےخلاف تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرادیا۔

مزیدخبریں