ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت دودھ  کی قیمتوںکے حوالے سے اجلاس


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کااجلاس، قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، کسان نمائندوں کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹس اور ملحقہ اضلاع، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے میں موجودہ قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ تاکہ درست قیمتوں کے تعین سے شہریوں اور کسانوں کو درکار ریلیف فراہم کیا جاسکے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور فوڈ اتھارٹی کے افسران دودھ میں پانی، کیمیکل اور دیگر ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈان کریں۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، نئی قیمتوں کا تعین محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور فارمرز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن