محنت کشوں کے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائےگی:مقررین 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی حکومت پاکستان عالمی ادارہ محنت کے مرتب کردہ لیبر قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے ،آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں اور پنشنوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ،مزدوروں کے بچوں کے لئے ایجوکیشن سکالر شپ ،ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کا فوری اجراءکیا جائے ،ماسٹر ٹائلز انڈسٹریزکے مزدوروں کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ان خیالات کا اظہار مزدور ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین میں قائد مزدور ملک نصیرالدین ہمایوں ،ولی الرحمن خان،محمد یوسف سپرا،،رانا محمد ندیم ،صاحبزادہ محمد سعید حاتم ،سید ذوالفقار علی شاہ ،ملک نوید اعوان،علی مردان شیخ،اکرم راجپوت،سوار خان،قلندر بخش سہانی،راجہ شہزاد و دیگر مزدور لیڈر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...