گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جبکہ سیمینار کی صدارت چیمبرآف کامرس کے نائب صدر عادل ندیم نے کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیا ریسکیو1122نے کہا کہ فائر فائٹرز کا عالمی دن نہایت دلی جوش و جذبہ سے منایاجانا چاہیئے۔ سیمینار میں صدر گوجرانوالہ چیمبر شیخ فیصل ایوب اور نائب صدر عادل ندیم نے مختلف اہلکاروں اور رضا کاروباری میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر تمام ریسکیورز، ریسکیو رضاکار، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شہدا فائر فائٹر ز کے لیے فاتحہ خوانی کی۔سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر عادل ندیم نے کہا کہ ریسکیو1122کی کارکردگی انتہائی شاندار او ر اطمینان بخش ہے۔آج کے اس اہم دن کے موقع پر ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے دوسروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔