گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون سے عمران ٹائیگرز خواتین گوجرانوالہ کی عہدیداران کی صدر ثنا اسد زیلدار کی قیادت میں ملاقات پی پی 64 کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد، اس موقع پر خالد عزیز لون نے مبارکباد پیش کرنے پر تمام خواتین عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے اس میں کامیابی کے لئے ہم سب کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے قوم اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا چکی ہے، اور سمجھتی ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کو اس معاشی و سیاسی بھنور سے نکال سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا واحد کام انتخابات کروانا ہے لیکن انھوں پچھلے سال سے روش پکڑی ہوئی ہے کہ ایسا کوئی موقع آتا یہ کہتے ہیں ہم الیکشن نہیں کرا سکتے، اگر حکومت فنڈ نہیں دے رہی تو الیکشن کمیشن کو چاہیے کے اس پر اپنا واضح موقف نہیں سے رہی اس کا مطلب ہے الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ مل کر ان کی سہولت کاری کر رہا ہے۔