آئی جی پنجاب نے ڈاکوﺅںسے مقابلہ میں معذور پولیس اہلکار کر مدعو کرلیا

May 05, 2023


لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پنجاب پولیس کے غازیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ڈاکوو¿ں سے مقابلے میں مستقل معذور ہونے والے پولیس اہلکارطارق محمود کو دفتر مدعو کیا۔ آئی جی پنجاب نے غازی کانسٹیبل طارق محمود کو ہیڈ کانسٹیبل کے رینک لگائے اور غازی طارق محمود سے علاج معالجے اور ویلفیئر بارے آگاہی حاصل کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غازی طارق محمود جیسے بہادر جوان پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر جوانمردی سے فرائض ادا کئے۔ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے تمام دلیر اور فرض شناس اہلکاروں کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے میڈیکل سہولیات سمیت ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ وہ جلدازجلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض عمدگی سے ادا کرسکیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود گلشن راوی لاہور میں ڈاکوو¿ں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے، طارق محمود کو گردن کے پچھلے حصے میں گولی لگی جس سے ان کے دو مہرے میں خلل کی وجہ سے جسم کا نچلا دھڑ مفلوج ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں