لاہور(لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق کے قانون کی پاسداری کرنا ہمارافرض ہے، ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2021 کے تحت90دن میں خاتون کو اس کا حق دلایا جاتاہے۔خاتون محتسب کی عدالت میں کسی قسم کا سٹے آرڈر نہیں ہوسکتا۔اس عدالت کے پاس بہت سے اضافی اختیارات موجود ہیں،پراپرٹی رائٹس سے متعلق 8000درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے پانچ ہزاردس کے فیصلے سنادیئے گئے ہیں، نوٹیفائیڈ ہراسمنٹ کمیٹیز ہر ادارے میں بنائی گئی ہیں اس کے ذریعے تین دن میں جواب داخل کروایا جاتا ہے۔ زبانی یا تحریری ہراسمنٹ یاکسی قسم کی ہراسمنٹ کےخلاف خواتین خاتون محتسب پنجاب کے ادارے سے بلاخوف وخطر براہ راست رابطہ کرسکتی ہیں، ایک ماہ کے اندراندر ہراسگی کے مرتکب کو سزا دے دی جاتی ہے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار فاطمہ جناح میڈیکل کالج ویونیورسٹی لاہور میں خواتین کے وراثتی حقوق اور ورک سٹیشنز پر ہراسگی سے متعلق قوانین بارے آگاہی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔