ایک ماہ کے دوران 3ہزار  778لوڈر رکشوں کا چالان

May 05, 2023


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں خطرناک حد تک سامان لوڈ کرنے پر لوڈر رکشوں کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران 3ہزار 778لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے بتایا کہ کینال روڈ پر لوہے، سریا و دیگر آہنی لوڈ والے رکشوں کا داخلہ بند ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ گ سمیت ماڈل شاہراہوں پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند ہے۔ کارروائی کےلئے دھرمپورہ، مغلپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کےلئے انتہائی خطرناک ہیں۔ لوڈر رکشہ باڈی سے باہر ہرگز کوئی چیز لوڈ نہ کریں۔

مزیدخبریں