شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماﺅںچودھری علی اصغر منڈا، چودھری طیاب راشدسندھو،چودھری شکیل عطاءاللہ ورک ،کنور عمران سعید ، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، میاں افضال حیدر، ڈاکٹر اسلم شیروانی ، حاجی غلام نبی ورک ، چودھری محمداقبال گوپے را، چودھری عمر مشتاق ورک ، رانا زاہد محمود خاں،حاجی ملک محمداقبال ، عدنان اسلم ،راشد منیر ایڈووکیٹ،خالد جاوید چدھڑ، خرم ریاض کاہلوں، اشفاق احمد ورک ، عبدالمناف خان ایڈووکیٹ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کا سیاست کے میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئی ہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی گرفتاریوں سے حکومت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کو مذموم کوشش کر رہی ہے۔