عید ملن پارٹی باہمی محبت و یگانگت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے :رانا تنویر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بزرگ سیاستدان حاجی اورنگزیب خان ایڈووکیٹ اور ن لیگ پی پی 142 کے امیدوار خان جہانزیب خان کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار عرفان ڈوگر، پیر سید اشرف رسول ، میاں عبدالرﺅف، سجاد حیدر گجر، رانا محمود الحق، میاں خالد محمود، حاجی افتخار احمد بھنگو، عارف خان سندھیلہ، حاجی محمد نواز ، حاجی غلام نبی ، طارق محمود ڈوگر ، چوہدری شہباز احمد ، بینش قمر ڈار، آصف شاہین، سید شفقت حسین، چوہدری احسان اللہ، ملک عبدالستار، چوہدری اکبر پپی ، چوہدری شبیر ، اسلم وٹو، بابرحسین بھٹی، چوہدری منطور ، چوہدری عمران ، چوہدری اختر حسین ، عابد حسین ، شاہد خان و دیگر اہم پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عید ملن پارٹی باہمی محبت و یگانگت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے ۔ حاجی اورنگزیب خان اور جہانزیب خان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔

ای پیپر دی نیشن