لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسب سابق سالانہ حج تربیتی پروگرام جاری ہیں جو کہ 18 جون تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد ہونگے۔ان پروگراموں میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے۔ اسی سلسلہ میں 7مئی بروزاتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا ا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماءاور مفتی حضرات خطاب کریں گے جبکہ حج تربیتی پروگراموں میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے
جامعہ اشرفیہ لاہور میں سالانہ حج تربیتی پروگرام جاری
May 05, 2023